ایبٹ آباد کی مختلف سڑکوں پر تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کردیا گیا
ایبٹ آباد (ہینڈ آؤٹ)شہریوں کو تجاوزات کے باعث پیش مشکلات اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی زیر نگرانی ٹی ایم اے ایبٹ آباد نے سبزی منڈی، کچہری روڈ، مین بازار، گول منڈی آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر زرک یار خان تورو اور ٹی ایم او ایبٹ آباد شکیل حیات انفورسمنٹ ٹیم کے ہمراہ موجود رہے، آپریشن کی نگرانی کی جس میں عارضی و پختہ تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی پولیس، ایس ایچ او، ٹی او آئی، پولیس نفری اور ٹی ایم اے انفورسمنٹ ٹیمز نے پر امن طور پر آپریشن مکمل کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے دکانداروں سے ملاقات بھی کی اور انہیں تجاوزات کی حوصلہ شکنی کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون یقینی بنانے کے حوالے سے بات چیت کی۔ شہریوں سے تجاوزات کے خلاف آپریشن پر ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے کی کارکردگی کو سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی تمام تجاوزات کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاے تا کہ شہر میں آمدورفت کے مسائل کا مکمل طور پر خاتمہ یقینی بناتے ہوئے شہریوں کو ریلیف اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاے۔ اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تاجر نمائندوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں تاجر تجاوزات کی حوصلہ شکنی یقینی بناتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں گے۔