ہماری صوبائی اسمبلی کا سیکرٹریٹ بغیر کسی ایکٹ کے چلتارہا

0

ایبٹ آباد(ہینڈ آؤٹ)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی ایمپلائرز بل2024 کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں اہم اجلاس آج اسمبلی کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی سپیکرصوبائی اسمبلی ثریا بی بی، وزیر قانون آفتاب عالم،صوبائی وزیر نذیر عباسی، 30سے زاہد اراکین صوبائی اسمبلی، اٹارنی جنرل خیبر پختونخوا،سپیشل سیکرٹری قومی اسمبلی، محکمہ قانون و صوبائی اسمبلی کے اعلی افسران اور دیگر متعلقہ شخصیات نے شرکت کی۔سپیکر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اس موقع پر کہا کہ آج اکھٹا ہونے کا مقصد اس انتہائی اہم بل پر بحث کرکے اسے حتمی کرنا ہے تاکہ آئندہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اس بل کو اسمبلی اجلاس میں پیش کیاجاسکے، اس ایکٹ کو بنانے کے لیے مورخہ11 جون 2024 کو وزیر قانون و ایڈوکیٹ جنرل کے ساتھ میٹنگز کی گئی اور بل آخرخیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین کے لیے بل تیارکیاگیاجس پر پہلی میٹنگ مورخہ 25 جون 2024 کو ہوئی جس میں بل ہذا پر تفصیلی بحث ہوئی اور مورخہ 18 جولائی کو محکمہ قانون کے افسران کو دعوت دی گئی تھی اوران کے ساتھ شق وارجانچاگیااور پھر حتمی ڈرافٹ کے لیے آج گرینڈ میٹنگ کا انعقادکیاگیاجس میں مذیدخیبر پختونخوا اسمبلی ایمپلائرز بل 2024 پر اراکین اسمبلی و دیگر ایکسپرٹس کی موجودگی میں نظر ثانی کی گئی۔انہوں نے کہاکہ بد قسمتی سے 51سال سے ہماری صوبائی اسمبلی کا سیکرٹریٹ بغیر کسی ایکٹ کے چلتارہا اوراب ہم اپنا پہلا ایمپلائز بل کو اسمبلی اجلاس میں پیش کرنے جا رہے ہیں۔ اس بل کو تیار کرنے میں ہم نے ریفرنس قومی اسمبلی،پنجاب اسمبلی اور سینٹ آف پاکستان سے لیا لیکن زیادہ ہم نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے قوانین کوریفرنس کے طور پر لیا ہے۔بابر سلیم سواتی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اسمبلی میں زیادہ سے زیادہ قانون سازی کریں اورہر طرح سے شفافیت کو یقینی بنائیں۔آج خیبر پختونخوا اسمبلی کے ممبران کو بھی ادھر اکھٹا کرنے کامقصد یہی ہے کہ آپ سب معزز اراکین اسمبلی اس انتہائی اہم ایکٹ کے ہر پہلو کا جائزہ لیتے جائیں اور یہی پریکٹس ہم آئندہ بھی جاری رکھیں گے تاکہ کوئی بھی قانون جب اسمبلی میں ٹیبل ہوتو اس سے پہلے اس کی سکروٹنی ہوسکے۔بابر سلیم سواتی نے کہا کہ ہم نے کوشش کرنی ہے کہ جس حد تک ممکن ہو ہم نے قانون سازی کے ذریعے معاملات کو ٹھیک کرناہے اور اس میں تمام اراکین اسمبلی کے مثبت رویے کی امید کرتے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.