خیبرپختونخواہ کے ایک ہزار سے زائد سکول ومساجد شمسی توانائی پر منتقل کرنیکا فیصلہ
ہری پور (بیورورپورٹ) خیبرپختونخوا میں 1,100 سکول، 3,050 مساجد شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ، خیبرپختوں خوا حکومت نے انضمام شدہ قبائلی اضلاع میں 900 مساجد اور عبادت گاہوں کو شمسی توانائی پرمنتقل کردیا۔رواں سال کے دوران ضلع خیبر میں 1,100 سکولوں اور 3,050 مساجد کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔ مزید برآں، خطے میں کاروباری مراکز کو سولر منی گرڈ سے منسلک کیا جائے گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع میں 900 مساجد اور عبادت گاہوں کو شمسی توانائی پر تبدیل کر دیا گیا ہے، جس سے روزانہ 1.73 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے اور اس کے نتیجے میں ماہانہ لاگت میں نمایاں بچت ہوئی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد انضمام شدہ قبائلی اضلاع میں قابل اعتماد اور قابل تجدید بجلی تک رسائی کو بہتر بنانا ہے، جنہیں تاریخی طور پر بجلی کی فراہمی کے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ قبائلی ضلع خیبر سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی حاجی اقبال آفریدی نے کہا کہ قبائلی ضم شدہ علاقوں کے عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبرپختونخوا کے محکمہ توانائی اور بجلی کے ذیلی ادارے PEDO کے زیر نگرانی ضلع خیبر میں جاری سولر الیکٹریفکیشن منصوبوں کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کے لیے ایک اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کیا۔