مانسہرہ، موبائل ٹاورز سے بیٹریاں چوری کرنیوالا گروہ گرفتار
پھلڑہ (نمائندہ شمال)گاندیاں موبائل ٹا ور سے بیٹریاں چوری کرنے والے چور ایس ایچ او لاری اڈا مانسہرہ سید صمصام الاسلام شاہ نے پشاور سے گرفتار کر کے 25 لاکھ مالیت کی بیٹریاں برآمد کر لیں گاندیاں موبائل ٹاور سے بیٹریاں چوری ہوئیں جس کی رپورٹ تھانہ لاری اڈا میں درج کرائی گئی مانسہرہ تھانہ لاری اڈا کی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے گاندھیاں جیز کے ٹاور سے لاکھوں روپے مالیت کی بیٹریاں چوری کرنے والے بین الصوبائی گروہ جن کا تعلق پشاور سے ہے ان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 25لاکھ روپے کی بیٹریاں برآمد کر کے ملزمان سے دیگر ملزمان کی گرفتاری اور تفتیش جاری ہے