تورغر کا رہائشی 45سالہ شخص اوگی میں قتل
کھلابازار(نمائندہ شمال) مانسہرہ کے علاقے اوگی میں 45 سالہ شخص کو نامعلوم افراد نے لاری اڈہ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا قاتل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع تورغر کے رہائشی 45سالہ زرمحمد ساکنہ پھک بنڈھ تورغر ٹھنڈا پانی شیرگڑھ کو نامعلوم ملزمان نے گولیوں سے چھلنی کرکے قتل کردیا پولیس تھانہ اوگی کو اطلاع ملنے کے بعد نعش کو اپنی طویل میں لکر تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کی جہاں پر مقتول کی نعش کا پوسٹ مارٹیم مکمل ہونے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف قتل اقدام قتل کا مقدمہ درج کردیا گیا اور مقتول کی نعش کو وارثان کے حوالے کردی پولیس نے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی نامعلوم ملزمان کی جلد گرفتاری کو عمل میں لانے کیلئے پولیس نے ٹیم تشکیل دے دی اور مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا جلد گرفتاری متوقع مقتول کو گزشتہ روز نمازجنازہ کے بعد آبائی علاقے کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے نمازجنازہ میں عمائدین علاقہ سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی