تناول کے عوام واپڈا کے مظالم سے تنگ، بڑے احتجاج کی تیاریاں
پھلڑہ (نمائندہ شمال) ممبران اسمبلی سے محروم تناول کی عوام واپڈا کے مظالم کا شکار انتہائی کم وولٹیج کی وجہ سے لوگوں کا جینا دوبھر ہو گیا واپڈا کے خلاف احتجاج کی تیاریاں آخری مراحل میں حلقہ پی کے 38 اور این اے پندرہ سے زاہد چن زیب اور شہزادہ گستاسپ نے عوامی مسائل سے مکمل طور پر منہ موڑ لیا ایک ماہ سے بجلی کی انتہائی کم وولٹیج کی وجہ سے عوام سخت پریشانی سے دو چار ہے ممبران اسمبلی کی جانب سے مایوس ہو کر واپڈا کے خلاف سخت احتجاج کا فیصلہ کیا ہے لساں نواب میں آج بھرپور احتجاج بھی ہو گا اسی طرح تحصیل تناول کی دیگر یونین کونسلز پڑھنہ اور پھلڑہ میں بھی واپڈا اور ممبران اسمبلی کے خلاف احتجاج کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں کیونکہ واپڈا کی جانب سے بڑھتے ہوئے مظالم اور اسی طرح ناروا لوڈ شیڈنگ ظالمانہ بل اب عوام کی برداشت سے باہر ہو گئے ہیں۔