وزیراعلیٰ کا بٹن آف کردیا تو کبھی آن نہیں ہوگا

0

مانسہرہ (کورٹس رپورٹر) گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ امین گنڈا پور ہتک عزت کی بات کرتے ہیں جس کی عزت ہی نہ ہو وہ کیا ہتک عزت کا دعویٰ کرے گا علی امین گنڈا پور کا بٹن میرے پاس ہے جب آن اور آف کروں جب میں نے بٹن آف کر دیا تو پھر کبھی آن نہیں ہو گا فیصل کریم کنڈی مانسہرہ میں پیپلز پارٹی کے بڑے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے کنونشن سے پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی باچا جنرل سیکرٹری محمد شجاع خان المعروف شازی خان ڈویژنل صدر ملک محمد فاروق تنولی ضلعی صدر ملک محمد ممتاز سمیت دیگر نے خطاب کیا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی بات یوتھ کی کرتی ہے لیکن صوبے میں سٹوڈنٹ تنظیموں پر پابندی ہے صوبے میں 34 یونیورسٹیاں ہیں چھبیس یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر ہی نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ میرا صوبے کے مختلف علاقوں کے دورے کرنے کا مقصد پارٹی کو فعال کرنا اور پارٹی میں سزا جزا کا عمل شروع کر کے پارٹی کے لئے مخلص کام کرنے والے کارکنوں کو آگے لانا اور دودھ کے مجنوں کو عہدوں سے ہٹانا ہے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق میں جب ہم صوبے کے حق کیلئے بات کرتے ہیں تو ہمیں شرمندگی ہوتی ہے ایک دو ایم پی اے اور ایک ایم این اے کے ساتھ ہم کیا مطالبہ رکھیں اور انہوں نے کہا کہ اس کمزور پوزیشن کے باوجود پارٹی نے گورنر کا عہدہ دیا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہی صوبے سے روبینہ خالد کو بنایا ملک محمد ممتاز کی طرف سے پیش سپاس نامہ اور کوہستان کے پارٹی صدر ملک حجاب کی طرف سے مطالبات بارے گورنر نے کہا کہ وہ مانسہرہ میں قبرستان اراضی کوہستان میں ہزارہ یونیورسٹی کیمپس سمیت جو جو مسائل ہیں اور پارٹی کارکنوں کے جو مسائل ہیں وہ حل کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ میرے دروازے پارٹی کارکنوں وکلاء صحافیوں کیلئے کھلے ہیں گورنر نے کھیلوں سے متعلق تحریک انصاف کی صوبائی تمام حکومتوں کو ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبے میں فسٹ کلاس کرکٹ پندرہ سالوں سے منعقد نہیں ہو سکی جو کہ المیہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.