مانسہرہ، انٹرپلی کے سودخوروں نے مانسہرہ کو کئی زون میں تقسیم کرلیا
مانسہرہ (کورٹس رپورٹر) مانسہرہ میں گاڑیوں کے انٹر پلی کے سودی کاروبار کرنے والوں نے مانسہرہ کو کئی زونوں میں تقسیم کر دیا ہے جعلی چیک کے قانون کا غلط فائدہ اٹھا کر سود خور مجبور بے بس لوگوں سے نجی جرگوں میں جس طرح زمین جائیداد اور بنک بیلنس لوٹ رہے ہیں وہ المیہ ہے ذمہ دار ذرائع نے شمال کے رپورٹر غفار خان مہمند کو بتایا کہ سود خوروں کے ہاتھوں کئی لوگ خود کشی کر چکے ہیں اور کئی لوگ گھر بار چھوڑ کر بھاگ نکلے ہیں مانسہرہ میں پولیس بعض سیاسی چھتریوں اور وائٹ کالر جرائم پیشہ کی چھتریوں تلے بیٹھے ان سود خوروں کی وجہ سے مانسہرہ میں رحمت کی بارشیں بھی رک گئی ہیں مانسہرہ کے سنجیدہ حلقوں نے گاڑیوں کے انٹر پلی کے سودی کاروبار میں اپنے 200 سو یا تین سو جرگوئیوں کے ساتھ مانسہرہ سودی دھندے کے ذریعے لوٹ مار کا بازار گرم کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ذرائع نے بتایا کہ ان سود خوروں کا نیٹ ورک مانسہرہ شہر اور گردونواح سے نکل کر شنکیاری بالاکوٹ گڑھی حبیب اللہ اوگی اگرور اور تناول تک پھیل گیا ہے گاڑیوں کے انٹر پلی کے سودی کاروبار میں پولیس کے بعض کرداروں بعض سیاسیوں مالیاتی اداروں اور بعض شو رومز کس طرح کا رول ادا کرتے ہیں اس بارے چونکا دینے والے انکشافات متوقع ہیں۔