مظفرآباد مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد کے سال 2026ء کے لیے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ۔پولنگ 3فروری 2026کو بروز منگل کو ہو گی ۔مرکزی ایوان صحافت کے الیکشن کمیشن سرفراز احمد خواجہ ،راجہ افتخار احمد ،نعیم احمد عباسی ،سیکرٹری الیکشن کمیشن جہانگیر حسین اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شیڈول کا اعلان کیا ۔کاغذات نامزدگی کی وصولی 26تا 27جنوری دن دو بجے تک ،جانچ پڑتال 27جنوری 2026دن دو تا 04بجے،فیصلہ سماعت 28جنوری 2026دس تا دن دو بجے ،کاغذات نامزدگی کی حتمی فہرست 28جنوری 2026شام 04بجے تک آویزاں کر دی جائے گی جبکہ پولنگ 3فروری 2026بروز منگل صبح نو تا دن دو بجے پریس کلب ہال میں منعقد ہو گی ۔الیکشن کمیشن نے انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گے اور ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا گیا ۔
