ڈکیتی کی غرض سے گھات لگائے بیٹھے گروہ کے 4ملزمان گرفتار

0

ہریپور(بیورو رپورٹ)ہری پور،تھانہ ٹی آئی پی پولیس کی کاروائی،ڈکیتی و رہزانی کی غرض سے با مسلح گھات لگائے بیٹھے گروہ کے 04 ملزمان گرفتار۔ ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (PSP) کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن۔ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی انسپکٹر شفیق الرحمان کا ہمراہ نفری پولیس شب گزشتہ دوران گشت اپنے ذرائع سے چند بامسلح اشخاص کی ڈیرہ ازاں الیاس واقع محلہ جاوید آباد میں موجودگی کی اطلاع ملی جو اس اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے لیڈی پولیس اور دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی سٹی منیر خان کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی و راہزنی کی غرض سے بامسلح گھات لگائے بیٹھے گروہ کے 4 ملزمان عدنان ولد ریحان،فاروق ولد علی زمان،عبدالباسط ولد عبدالرحیم ساکنان محلہ سعید آباد اور زکریا ولد محمد اشرف سکنہ روشن آباد کوگرفتار کرکے قبضہ سے 2 پستول اور 8 کارتوس،ایک پلاس،آہنی مکہ اور ایک رینچ برآمد کرلیا۔دوران سرسری انٹاروگیشن ملزمان نے اپنے دوسرے ساتھی کے ساتھ مل کر ڈکیتی و راہزنی کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا انکشاف کیا۔جو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 399.400.401.15AA.34PPCمقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔دیگر ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔مقدمہ میں گرفتار ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.