ڈی ایف او کے بعد محکمہ جنگلات کے دیگر ملازمین بھی رگڑے میں

0

جبوڑی(نمائندہ خصوصی)اپرسرن اوربٹگرام جنگلات کی ناجائزکٹائی کی سزا پر سرن ڈی ایف او اوربٹگرام ڈی ایف اوکومعطل کرکے مزیدانکوائری شروع کردی ہے دیگرملازمین بھی نوکریوں سے فارغ ہوسکتے ہیں محکمہ نے افسران ذمہ دارٹھہراتے ہوئے دونوں ڈی ایف اوزکوگھرروانہ کردیااورجنگلات کی مزیدانکوائری شروع کردی ہے جس کی زد میں مزید اہلکارنوکریوں سے فارغ ہوجائیں گے اپرسرن ویلی میں جنگلات کو آلومولی کی طرح کاٹاگیا جس کی تمام ذمہ داری ڈی ایف او پرڈالی گئی ہے افسران کی چشم پوشی کی وجہ سے اربوں روپے کاسرکاری نقصان ہواہے جوکہ چندماہ میں کیاگیاہے باخبرذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق جنگلات ملازمین کی گرفتاریاں اور سخت انکوائری کاپروگرام ترتیب دیاجارہاہے سرن ویلی اوربٹگرام میں جنگلات کوٹمبرمافیاکے حوالے کردیاتھا ٹمبرمافیانے جنگلات کاصفایاکرتے ہوئے چھوٹے چھوٹے درختان کو بھی نہیں چھوڑا سرن ویلی کے گھنے جنگلات اب میدانوں میں تبدیل ہوچکے ہیں اورقبضہ مافیا نے ناتوڑ بناکراپنے مکانات اورپیداواری زمین بنالی ہیں تمام سرکاری جنگلات میں آبادیاں بن رہی ہیں کاشت کے لئے زمینیں بنائی جارہی ہیں لہذا فوری اس عمل کوروکاجائے اورجومکانات جنگلات میں بنائے گئے ہیں ان کومسمارکیاجائے ان ہی مکانوں میں قیمتی درختوں کی لکڑ استعمال کی ہوئی ہیں کے پی کے حکومت خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے تمام سرکاری زمینوں پربنائے گئے مکانات اورزمینوں پرقبضہ کرتے ہوئے ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اوردیگرملازمین کی بھی انکوائری عمل میں لائی جائے ہرملازم نے شاندارمکانات لگژری گاڑیاں خریدی ہوئی ہیں کیا نوکری میں مکانات اورلگژری گاڑیاں خریدی جاسکتی ہیں لہذا تمام جنگلات ملازمین کی انکوائری عمل میں لائی جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.