مانسہرہ، کوٹکے کے مقام پر درخت کے معمولی تنازعہ نے نوجوان کی جان لے لی
مانسہرہ(سٹی رپورٹر+چیف کرائم رپورٹر) مانسہرہ کوٹکے میں 30 سالہ نوجوان قتل۔بھائی شدید زخمی۔تفصیلات کے علاقہ کوٹکے لمبانکہ میں 30 سالہ نوجوان موسی ولد شفیع کوقتل کردیا گیا۔جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر مقتول کا بھائی یوسف زخمی ھوگیا۔جس کو فوری طور پر کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ پہنچادیاگیا۔قتل کی وجہ درخت بتائی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق مقتول گھرکے قریب درخت کی شاخ تراشی کررہاتھا کہ محمد شبیر نے معمولی تلخ کلامی پرفائرنگ شروع کردی جس سے موسی موقع پر جاں بحق ھوگیا جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوگیا،قاتل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے قاتل کی تلاش شروع کردی ہے۔کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ میں پوسٹمارٹم کے بعد نعش وارثا کے حوالے کر دی گئی۔