گو رنر خیبر پختونخواہ کا دورہ دور رس نتائج کا حامل ہو گا، سید سلیم شاہ

0

ایبٹ آباد(چیف رپورٹر)گو رنر خیبر پختونخواہ کا دورہ دوررس نتائج کاحامل ہوگا،سید سلیم شاہ ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ایبٹ آباد و دیگرعہدیداران نے گو رنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی کی ایبٹ آمد کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گو رنر خیبر پختونخواہ کا شاندار اور فقید المثال استقبال کر یں گے،یہ ان کا آفیشنل وزٹ نہیں بلکہ کارکنان اورجیالوں کی خواہش پر انہیں خصوصی طور پر مدعو کیاگیا ہے،ہماری خواہش کا احترام کرتے ہوئے وہ تمام تر مصروفیات کا بالائے طاق رکھتے ہوئے ہزارہ ایبٹ آباد تشریف لا رہے ہیں اس لئے تمام کارکنان اور جیالے کو تاکید وہدایت کی جاتی ہے کہ ان کا بھر پور استقبال کریں، سید سلیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ گورنر کے دورہ سے نہ صرف انہیں ہزارہ کے مسائل ومشکلات کاادراک ہوگابلکہ عوام کاایک جم غفیر استقبال میں موجودہوکر اپنی ان سے محبت اور پیپلز پارٹی سے جذباتی وابستگی کابھی ثبوت دیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.