نواں شہر، موٹرسائیکل نے ماں بیٹی کچل ڈالی،6سالہ بچی جاں بحق

0

ایبٹ آباد(وقاص باکسرسے)تھانہ نواں شہر کی حدود سٹیڈیم روڈ پر تیز رفتارموٹرسائیکل سوار نے ماں بیٹی کو کچل ڈالا چھ سالہ بچی جاں بحق والدہ شدید زخمی موٹرسائیکل سوار فرار تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزتھانہ نواں شہر کی حدود سٹڈیم روڈ پر نامعلوم تیزرفتارموٹرسائیکل سوار نے بکوٹ گاؤں مولیا کی رہائشی ماں بیٹی کوٹکرماردی جس کی وجہ سے چھ سالہ حریم موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کی والدہ صبا بی بی شدید زخمی ہو گئیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی بچی کی نعش کوہسپتال منتقل کیاجبکہ اس کی زخمی والدہ کوبھی ہسبتال پہنچایا موٹرسائیکل سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا بعدازاں پولیس نے بچی کی نعش لواحقین کے حوالے کردی پولیس نے نامعلوم تیزرفتار موٹرسائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کردی

Leave A Reply

Your email address will not be published.