ایبٹ آباد میں موجود ہی نہیں تھا پھر بھی گھروں پر چھاپے مارے گئے
ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی) سابق سپیکر ورکن خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ میرا جرم یہ تھا عمران خان زندہ بعد کا نعرہ لگایا۔نو مئی کو ایبٹ آباد میں تھا ہی نہیں پھر بھی گھروں پر چھاپے مارے گئے۔عوامی نمائندوں کو درپیش مسائل پر ان کا نمائندہ بن کر اسمبلی میں آواز بلند کریں گے۔ان کے احتجاج کی بھرپور حمایت کرتا ہوں۔معیشت میں تاجر ریڑھ کی ہڈی سی حیثیت رکھتے ہیں ان کے مسائل کے حل کے لئے بھرپورکوشش کروں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں بطور مہمان خصوصی ایبٹ آباد بزنس کونسل کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں چیئرمین ایبٹ آباد بزنس کونسل وسیم علی ملک،وائس چیئرمین ظہیر بیگ نے کابینہ کے ہمراہ عہدوں کا حلف اٹھایا۔اس موقع پر سابق صدر آل ٹریڈرز فیڈریشن سلطان احمد نواز،سینئر تاجر رہنما ملک لیاقت اعوان،سید افتخار علی شاہ،سابق ناظم کامران احمد ایڈووکیٹ کے علاوہ مختلف بازاروں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز اور ویلج اورنیبر ہوڈ کے چیئرمین بھی شریک تھے۔رکن خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا انتظامیہ کی جانب سے تاجروں کی تضحیک کی جاتی ہے۔کبھی بھی انتظامیہ کے ٹاؤٹ نہ بنیں۔اپنے حقوق کے لئے جب احتجاج کیا جاتا ہے تو تاجروں کی صفوں میں سے ہی انتظامیہ کے ٹاؤٹ بن کر خراب کرتے ہیں۔اپنی صفوں میں ہمیشہ اتحاد برقرار رکھیں۔انہوں نے کہا ہے کہ تاجر ایک باوقار شعبہ ہے ان کے پاس اسٹیٹ کے ملازموں کو چل کے آنا چاہئے۔انہوں نے ایبٹ آباد بزنس کونسل کے تمام نومنتخب عہدیدران کو عہدوں کا حلف اٹھانے پرمبارکباد پیش کی اورہرقسم کے تعاون کا یقین دلایا۔قبل ازیں چیئرمین ایبٹ آباد بزنس کونسل وسیم علی ملک کا کہناتھاایبٹ آباد بزنس کونسل کے قیام کا مقصد تاجروں اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ہے۔حکومت کے بہترین کاموں کو سرہانے اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کی کوشش کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج اور شٹر ڈاؤن سے تاجر کا گلا گھونٹاجاتا ہے۔احتجاج کسی بھی مسائل کا حل نہیں۔دوسال قبل اس پلیٹ فارم کا آغاز کیا جس میں نظریات کے مطابق لوگ جمع ہو رہے ہیں۔انہوں نے تقریب حلف برداری میں شریک ہونے والے سیاسی وسماجی شخصیات،تاجروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔دریں اثنا ایبٹ آباد بزنس کونسل کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے بہترین خدمات پرلائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی تقسیم کئے۔جس میں سابق صدرآل ٹریڈرز فیڈریشن علی اصغر مرحوم،سردار محمد اشرف مرحوم کے علاوہ بانی سینئر تاجر رہنما لیاقت علی اعوان،ملک ضیافت اعوان سماجی خدمات پر کامران احمد ایڈووکیٹ اور پریس کلب کے صدر محمد شاہد چوہدری،جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق،صدر اے یو جے ثاقب خان،جنرل سیکرٹری عاطف قیوم اورتاجر رہنما شہزاد گل اعوان کو ایوارڈ سے نوازا گیا اور مہمان خصوصی ایم پی اے مشتاق احمد غنی کو ایبٹ آباد بزنس کونسل کے چیئرمین وسیم علی ملک نے یادگاری شیلڈ پیش کی۔