فرزانہ مشتاق حقیقی معنوں میں مخصوص نشست کی حقدار ہیں
ایبٹ آباد (سٹاف رپورٹر) مخصوص نشست کا اگر صحیح معنوں میں اگر کوئی حقدار ہے تو وہ صرف دختر ایبٹ آباد فرزانہ مشتاق ہے،نعمان سلیم جدون۔موصوفہ ہزار ڈویژن کی وہ واحد MNA رہی ہیں جنہوں نے پختون خوا نام کی جائنٹ سیشن میں نہ صرف مخالفت کی بلکہ واک آؤٹ کرتے ہوئے استعفیٰ بھی دیا اس کے علاوہ موصوفہ کے دور میں ایبٹ آباد میں ترقیاتی سکیموں کا جال بچھایاگیاتھا،لاورث چھوڑے گئے شہر سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلی جنہوں نے صرف ایک چیڑی چوک کے علاوہ شہر کے لیے کوئی پروجیکٹ نہ لاسکے، اس شہر کی بیٹی نے اپنے شوہر مشتاق احمد غنی کی بے لوث خدمت کی روایت برقار رکھی۔PTI کی قیادت ایبٹ آباد کی حق تلفی بند کرے جہاں کی غیور عوام نے ہمیشہ عمران خان کی آواز پے لبیک کہاہے