پنیاں بائی پاس پل کے قریب چور لاکھوں کی تار چوری کر کے فرار

0

پنیاں (نمائندہ شمال)پنیاں بائی پاس پل کے قریب سے رات کی تاریکی چوروں کا راج، لاکھوں روپے مالیت کی تارکاٹ کرلے گئے علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا گزشتہ رات تقریباً بارہ بجے کے بعد پنیاں بائی پاس پل (پنڈھاوالا)کے پل سے نیچے سے بجلی کی ایچ ٹی کیبل کاٹی جبکہ اس کے بعد چارپول کی ایچ ٹی کنڈیکٹرتاریں کاٹ کرلے گئے جن کی مالیت لاکھوں روپوں میں ہے بجلی نہ ہونے سے پنیاں فیڈرٹو، بھیڑ، کالوپنڈ، افغان مہاجرکیمپ، گدوالیاں، ناڑہ، بسومیرا، سری، پنڈوری، ناڑیاں، بیل گراں، فشنرآبادی وغیرہ کی بجلی بند ہوگئی جس کے بعد بچے، جوان، بوڑھے، خواتین سخت گرمی حبس کاشکار رہے مچھروں کے تاپڑتوڑ حملے شروع ہوگئے دن بھر یہی سلسلہ رہا،عوام گرمی سے بلبلا اٹھے،اس علاقے میں واپڈاکی بجلی تاروں کی چوری کی وارداتیں عام معمول ہیں اورتسلسل سے یہ کام جاری ہے جوکہ قانون نافذکرنیوالے اداروں کے منہ پرطمانچہ ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.