ایبٹ آباد،فنڈز کی عدم فراہمی کیخلاف تحصیل کونسل ممبران کا احتجاجی مظاہرہ

0

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی) تحصیل کونسل ایبٹ آباد کے ممبران کا فنڈ کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و ریلی،حکومت کو 15 یوم کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے صوبہ بھر میں تحریک چلانے کی دھمکی دی ہے۔اس حوالہ سے تحصیل کونسل کیممبران تحصیل اجلاس کے بعد احجاج سڑکوں پر نکل آئے۔تحصیل کونسل سے احتجاجی ریلی میں بازار ختم نبوت چوک سے ایبٹ آباد پریس کلب تک نکالی گئی۔جس میں سردار سعید،سردار گلفام،سکندر ایاز،طارق تنولی،یاسر خان جدون،راجہ زیشان وسیم عباسی،نصیر احمد خرم شہزاد ودیگر شامل تھے۔ویلج اور نیبر ہوڈ کونسلز کے چیئرمینوں نے صوبائی حکومت کی پالیسی کے خلاف نعرہ بازی کی۔اور بلدیاتی نظام کو بحال رکھنے کے لئے فوری فنڈ فراہمی کا مطالبہ کیا۔دریں اثنا ایبٹ آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ممبران کا کہنا تھا حکومت کی طرف سے فنڈز فراہم نہ کرنے اور اختیارات نہ دینے پر احتجاج کیا گیا۔ممبران کا مذید کہنا تھا صوبائی حکومت اختیارات کو بحال کرے۔اس موقع پر احتجاج میں خواتین تحصیل ممبران بھی موجود تھیں۔ممبران کا احتجاج ڈسٹرکٹ کونسل ہال سے شروع ہوا اور پریس کلب میں اختتام پذیر ہوا۔انہوں نے مطالبات کی عدم منظوری پر پندرہ دن کے بعد پورے صوبے میں احتجاج کی دھمکی دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.