مانسہرہ، داتہ سٹاپ پر کمرے میں گیس بھر جانے سے 14دن کی معصوم بچی جاں بحق

0

مانسہرہ(سٹی رپورٹر+ڈسٹرکٹ نامہ نگار+چیف کرائم رپورٹر) داتہ سٹاپ کمرے میں زہریلی گیس بھرجانے سے 14 دن کی معصوم کلی جاں بحق تین سالہ بچی کی حالت تشویش ناک۔باخبرذرائع سے حاصل ھونے والی اطلاعات کے مطابق داتہ سٹاپ پر جاویدنامی شخص کے رہائشی کمرہ میں زہریلی گیس بھرجانے سے 14 دن کی معصوم کلی جاں بحق ہوگئی۔جبکہ تین سالہ مومنہ دخترجاوید کی حالت غیر ہوگئی۔جس کو فوری طور پر تشویش ناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد پہنچادیاگیا۔ذرائع کے مطابق جاوید داتہ سٹاپ پر ایک کمرے میں رہائش پذیر ھے۔جس کے ساتھ مکئی گندم کا گودام ھے۔ذرائع کے مطابق گودام میں کیڑے مارسپرے کیاگیاتھا۔جوگودام سے ملحقہ جاوید نامی شخص کے رہاشی کمرہ میں داخل ھوگئی۔جس سے کمرے میں موجود بچوں کی حالت غیرھوگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.