عمران خان مستقبل قریب میں بھی جیل ہی میں رہیں گے، فچ رپورٹ
مانسہرہ (کورٹس رپورٹر) موجودہ حکومت کی جگہ ٹیکنوکریٹ حکومت سنبھالے گی عمران خان مستقبل قریب میں بھی جیل ہی میں رہیں گے جلسے جلوس دھرنے پاکستان معیشت کو کمزور کرنے کا سبب بنتے ہیں معاشی درجہ بندی کے ادارے مچ نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آٹھ فروری کے انتخابات میں بڑی تعداد آزاد امیدواروں کی کامیاب ہو ئی ان تمام کو جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی رپورٹ میں حکومت کے مشکل فیصلوں سے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کی راہ ہموار ہونے کا بھی کہا گیا ہے جبکہ رواں مالی سال کے اختتام تک اسٹیٹ بینک کی شرح سود چودہ فیصد آنے کی نوید سنائی ہے جبکہ چند ماہ کے اندر ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح میں نمایاں کمی کا بھی بتایا گیا ہے مچ کی پاکستان بارے ٹیکنوکریٹ حکومت کے اقتدار سنبھالنے بارے بعض ذرائع نے بتایا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت تین سال تک قائم رہے گی اور معاشی میدان میں سخت فیصلے کر کے ملک کو درپیش تمام بحرانوں سے نکالنے کا سبب بنے گی۔