ہریپور،مین بازار سمیت تمام رابطہ سڑکوں پر تجاوزات مافیا کا راج

0

ہری پور (اسپیشل رپورٹر)ہری پور مین بازار، اور دیگر چھوٹے بڑے بازارو ں میں جابجا ناجائز تجاوزات عوام اور ٹریفک کیلئے درد سر بن گئے مین بازار، سائیں سہیلی روڈ، موچی بازار و قرب و جوار میں عوام کا پیدل چلنا محال جبکہ گھنٹوں تک ٹریفک بند رھتی ھیں انتظامیہ اور ٹریفک پولیس بھی ناجائز تجاوزات مافیا کے سامنے مکمل بے بس ہوگئی ہتھ گاڑیوں نے روڈ کے دونوں جانب مکمل قبضہ جما رکھا ہے اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، صبح کے وقت مخصوص افراد کی طرف سے مین بازار میں سبزیاں تربوز خربوز او دیگر سبزی اور پھل مین روڈ پر رکھ کر منڈی لگائی جاتی ہے جس کے باعث ہر وقت روڈ بند ہونے سے ٹریفک کی روانی گھنٹوں تک متاثر ہو جاتی ہے گرمیوں کے موسم میں شہری خوار و زلیل ہو ررہے ہیں انتظامیہ کی رٹ کو مخصوص گروہ نے چیلنج کر رکھا ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے تحصیل و ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے زمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ناجائز تجاوزات مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کرکے بھاری جرمانہ عائد کیا جائے تاکہ لوگوں کو آنے جانے میں آسانی ہو اور بازار کے دیگر دکاندار تاجر برادری او عام عوام اس پریشانی سے نکل سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.