بھرتیوں، تبادلوں و تعیناتیوں میں رشوت خوری، تحقیقات کا حکم دیدیا گیا

0

مانسہرہ (کورٹس رپورٹر) بھرتیوں تبادلوں اور تعیناتیوں میں بڑے پیمانے پر ایزی لوڈ کی باز گشت اس دھندے میں علی امین گنڈا پور کے کابینہ ارکان اور بعض تحریک انصاف کے راہنماؤں کے نام سامنے آنے اور شکایات کے انبار لگنے پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اپنے معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی بریگیڈئیر ریٹائرڈ مصدق عباسی کو مکمل اختیارات دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے تحقیقات میں کابینہ میں شامل وزراء کے محکموں کے افسران سے بھی باز پرس ہو گی جبکہ سرکاری ریکارڈ کی بھی چھان بین ہو گی کہ کون بھرتی ہوا ہے اور کون کہاں ٹرانسفر اور تعینات ہوا ہے ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے وزراء مشیروں اور دیگر عہدیداروں کے رہن سہن گاڑیوں کی تعداد کی خفیہ چھان بین شروع کر دی گئی ہے کرپشن سے متعلق سارے ثبوت اکٹھے کر کے بانی پی ٹی آئی کو اعتماد میں لے کر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.