اوور بلنگ اور بجلی چوری پر ہزارہ بھر میں کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا
مانسہرہ (کورٹس رپورٹر) وزیر داخلہ کے احکامات پر ایف آئی اے ٹیموں نے اوور بلنگ کے خلاف ہزارہ بھر میں کاروائی تیز کر دی ہے صوبے میں دو کروڑ 37 لاکھ روپے سے زیادہ کی اوور بلنگ اور بجلی چوری پر صوبے بھر میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کی خصوصی ٹیموں نے بجلی چوری اور اوور بلنگ کے خلاف کاروائی کیلئے مانسہرہ ایبٹ آباد ہریپور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں کاروائی شروع کر دیں ہیں حکومت نے اوور بلنگ کرنے والے محکمے کے اہلکاروں اور بجلی چوروں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ دینے کا فیصلہ بھی کر دیا ہے۔