ڈاکٹر عاطف حمید کی رہائش گاہ پر پروقار روحانی تقریب کا انعقاد

0

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی) محرم الحرام کی مناسبت سے ہر سال کی طرح معروف معالج ڈاکٹر عاطف حمید کی رہائش گاہ پر پروقار روحانی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد سردار امان ایڈووکیٹ،سابق کنزرویٹر ہزارہ جاوید ارشد،انجمن اتحاد شہریاں کے صدر ملک سجاد،تحریک صوبہ ہزارہ کے رہنما سردار محمد رمضان،پروفیسر اشفاق سمیت مختلف شعبوں کے سرکردہ افراد شریک تھے۔اس موقع پر شجر کاری مہم کے تحت پھلدار پودہ بھی لگایا گیا۔تقریب میں ڈاکٹر عاطف حمید نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام حسین رضی اللہ عنہ کی قربانی حکمرانی کے لئے نہیں بلکہ اپنے نانا کے دین کے لیے تھی۔واقعہ کربلا مسلمانوں کے لئے بہت بڑا پیغام ہے کہ حق اور سچ کے کھڑے ہوکر حسینی کردار ادا کرے اور باطل کے خلاف ڈٹ جائیں۔تقریب میں صدر ہائیکورٹ بار سردار امان ایڈووکیٹ،سابق کنزرویٹر جاوید ارشد اور انجمن اتحاد شہریاں کے صدر ملک سجاد نے بھی خطاب کیا اور نواسہ رسول امام حسین رضی کی شہادت اور اسلام کے لئے دی جانے والی لازوال خدمات پر روشنی ڈالی۔تقریب کے اختتام پر احاطہ میں شجر کاری مہم کے تحت پھلدار پودا بھی لگایا گیا اور شجر کاری کی اہمیت پر دوسروں کو ترغیب دینے پر بھی گفتگو کی گئی۔واضح رہے کہ ہر سال معروف معالج ڈاکٹر عاطف حمید ربیع اول اور ماہ محرم الحرام میں تقریب کا انعقاد کرتے ہیں جہاں ماہ مبارک کی مناسبت سے تفصیلی نشست کی جاتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.