مانسہرہ، بھیرکنڈ حفیظ بانڈی میں سابقہ دشمنی پر فائرنگ،28سالہ نوجوان قتل مقتول کا بھانجا شدید زخمی

0

مانسہرہ(سٹی رپورٹر+چیف کرائم رپورٹر) بھیرکنڈحفیظ بانڈی سابقہ دشمنی کا شاخسانہ 28 سالہ نوجوان کوقتل کردیا گیا۔بھانجہ شدید زخمی۔باخبرذرائع سے حاصل ھونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بھیرکنڈحفیظ بانڈی روڈپرفائرنگ کرکے موٹر سائیکل سوار28 سالہ وسیم ولدرفیق ساکنہ حفیظ بانڈی کو قتل کر دیا گیا۔فائرنگ کی زد میں آکر مقتول کا بھانجہ دانش ولد تنویر شدید زخمی ھوگیا۔قاتل موقع سے فرار ھونے میں کامیاب ھوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ھی تھانہ خاکی پولیس اور مقامی افراد فوری طور پر موقع پر پہنچے۔جاں بحق اور زخمی کو فوری طور پر کنگ عبداللہ ھسپتال مانسہرہ پہنچایا گیا۔جہاں سے زخمی کو تشویش ناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا۔مقتول کاکنگ عبداللہ ھسپتال مانسہرہ میں پوسٹمارٹم کیاگیا۔جس کے بعد نعش وارثا کے حوالے کر دی گئی۔قتل کی وجہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ بتائی جارہی ھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.