سالانہ محفلِ ذکر سیدنا امام حسین و شہدائے کربلا کا انعقاد
مانسہرہ(نیوز رپورٹر) 10محرم الحرام 1446بمطابق 17جولائی بروز بدھ سید فرحان فضیلت شاہ کاظمی مشہدی کے زیرِ سرپرستی چلنے والے ادارے فیضانِ حیدرِ کرار کرم اللہ وجھہ الکریم، حیدری محلہ مگرہ جوسچہ بالاکوٹ میں سالانہ محفلِ ذکر سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ و شہدائے کربلا رضوان اللہ علیھم اجمعین منعقد ہوئی، جسمیں کثیر تعداد میں ساداتِ کرام اور عوام الناس نے شرکت ک قاری محمد عدیل نے تلاوتِ کلام پاک سے محفل کا آغاز کیا جبکہ ثنا خوانانِ مصطفی ﷺ نے نعت شریف کا نظرانہ پیش کیا، محفل علامہ رضوان مدنی و علامہ اویس مدنی نے اس موقع پر خصوصی بیان بھی کیا، جبکہ خصوصی خطاب علامہ سہیل احمد قادری رضوی نے کیا، اور سید بلال شاہ بخاری مسعودی نے رقت انگیز دعا کرائی اس موقع پر خواتین کے لیے کاظمی ہاس میں پردے کیساتھ اہتمام تھا آخر میں لنگڑ بھی تقسیم کیا گیا، محفل کے اختتام پر ملک و ملت اور ریاستی اداروں کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی،،،