مائننگ سے اوگی کے جنگلات تباہ ہو چکے، قوانین پر عملدرآمدضروری ہے
اوگی(بیورو رپورٹ)مائن کا کاروبار کرنے والے قانون کی پاسداری کریں جن علاقوں میں کی مشینری کام کر رہی ہے عوام کے حقوق کا بھی خیال رکھیں قریبی آبادی میں خواتین کھیتی باڑی مین مصروف ہوتی ہیں ان کے پردے کا خیال رکھیں ان خیالات کا اظہار سماجی رہنماء عمرخطاب جلوال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مائیننگ سے جنگلات تباہ ہوگئے تربیلاڈیم میں مٹی بھرنے سے اس کے استعدادکارپرفرق پڑگیا ہے۔مائیننگ کاکروبارکرنے والے مقامی آبادی میں ڈسپنسری سڑکیں پینے کاصاف پانی اورروزگار فراہم کرنے کے پابندہونے چاہئیں۔ہم مائننگ کے خلاف ہیں لیکن عوام کے ساتھ جو ناانصافیاں ہورہی ہیں ان کا ازالہ ضروری ہے اورسرکاری اراضی پر مائیننگ کا غیرقانونی کاروبار اچھی بات نہیں۔لوگوں کو صاف پانی جو نہروں سے ملتا تھا وہ ان مائننگ والوں کی وجہ سے آلودہ ہوگیا ہے سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں