عوام سمیت تجارتی حلقوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

0

مانسہرہ (کورٹس رپورٹر) مانسہرہ کے سیاسی تجارتی و دینی حلقوں نے پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا ہے حالیہ اضافے سے مہنگائی کا ایک طوفان برپا ہو جائے گا پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ 85 فیصد غریب عوام کے دکھ دردوں میں مزید اضافے کا باعث بنے گا حکومتی اس فیصلے پر تنقید کرنے والوں میں بابو وحید اعوان صدر جنید عالم اعوان شیخ کامران اقبال، محمد شعیب خان، سعید خان تنولی جے یو آئی کے ترجمان ملک محمد نوید، دلدار حسین ترک، ملک جبران آف غازیکوٹ بشارت عابد ایڈووکیٹ پی ٹی آئی لائرز فورم کے صدر عامر شاہ ایڈووکیٹ خواتین ونگ کی سربراہ میڈم سیدہ گلناز شاہ شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.