مانسہرہ،واحد گراؤنڈ بھی کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے بحال نہ ہو سکا
مانسہرہ(کورٹس رپوٹر)مانسہرہ کھیلوں کا واحد گراؤنڈ کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے بحال نہ ہوسکا کھلاڑیوں کا شدید احتجاج مذکورہ گرانڈ کی کرکٹ کی پچ کو ایک سیاسی جلسے کیلئے اکھاڑ دیاتھا گروانڈمیں ایک ایکسیوٹر لگا کر کھلاڑیوں کی کھیلوں کی سرگرمیاں ختم کردی تھیں جس سے کھلاڑی آپنی سرگرمیوں سے محروم ھوگئے دوہفتے سے زائد کاوقت گزرنے کے بعد گراؤنڈ کو کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے بحال نہ کیاجاسکا عوامی حلقوں نے احکام بالا سے مطالبہ کیا ہے گراؤنڈ کو فی الفور بحال کیا جائے اور اس کے ساتھ بڑھتی آبادی کے پیش نظر مزید گراؤنڈ تعمیر کیئے جائیں کیونکہ جہاں کھیلوں کے گراثونڈ آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں یہاں الٹی گنگا بہیتی ہے یہاں ہسپتال آبادکیے جاتے اور گراؤنڈ ویران کیے جاتے ہیں مانسہرہ کامشہور ظفر گراؤنڈ اپنی مثال آپ ہے جس پر ہسپتال انتظامیہ نے قبضہ کرکے کھیلاڑیوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں سے محروم کردیا اس پر کسی بھی عوامی نمائندے نے کوئی آواز نہیں اٹھائی