ہریپور کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت کی جنبہ برادری سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت

0

مانسہرہ(ڈسٹرکٹ نامہ نگار+تحصیل جنرل رپورٹر)ہری پور کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت پاکستان پیپلز پارٹی کے درینہ جیالے جہانزیب خان نے اپنی برادری اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت ڈویژنل صدر ملک فاروق تنولی و دیگر عہدیداران و جیالوں کی موجودگی میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا پارٹی کو ضلع ہری پور میں مضبوط کرنے کے لئے اپنی کاوشیں بھروئے کار لائیں گے جہانزیب خان تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہری پور کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ جیالے جہانزیب خان نے ڈویژنل صدر ملک فاروق تنولی،جنرل سیکرٹری ذوالفقار قریشی،ضلعی صدر ایبٹ آباد سید سلیم شاہ،جنرل سیکرٹری افتخار خان تنولی،قائم مقام ضلعی صدر ہری پور ملک فیاض،حصرسرت خان و دیگر پارٹی عہدیداران وجیالوں کی موجودگی میں دوبارہ برادری اور ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر جانزیب خان نے میڈیا کو بتایا کہ میں زمانہ طالب علمی میں پی ایس ایف سے وابستہ رہا کراچی یونیورسٹی میں ضیاء الحق کے جابرانہ دور میں قید و بند کی صحبتیں برداشت کیں انہوں نے کہا کہ میں تعلیم سے فارغ ہو کر اپنے آبائی ضلع واپس آگیا اور پی وائی او سے منسلک ہوکر پی وائی او ہری پور کے ضلع صدر رہا بعدازاں 1990میں سرکاری ملازمت اختیار کر لی جس کی وجہ سے مجھے سیاسی سرگرمیوں کو خیرآباد کہنا پڑھا مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہوگیاہوں جہانزیب خان نے کہا کہ پاکستان کی بڑی بڑی پارٹیوں نے شامل ہونے کے کیلئے مجھ سے رابطے کئے لیکن میں اپنی سابقہ جماعت پاکستان پیپلز پارٹی میں دوبارہ برادری اور ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کرتا ہوں اورضلع بھر میں پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے اپنی کاوشیں بھروئے کار لاؤں گا اس موقع پر ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی ملک فاروق تنولی نے جہانزیب خان کو پیپلزپارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ جہانزیب خان ضلع میں پاکستان پیپلز پارٹی کو فعال بنانے میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.