مانسہرہ، تھانہ ناراں کی حدود،جلکھڈ سیریاں میں نوجوان نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل
کھلابازار(نمائندہ شمال)ضلع مانسہرہ کے آخری تھانہ ناران کی حدود میں نوجوان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل متعبر ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز وادی ناران کے علاقہ جلکھڈ سیریاں کے مقام پر افتخار نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا پولیس تھانہ ناران کو قتل ہونے والے نوجوان کی اطلاع ملنے کے بعد بمعہ نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور قتل ہونے والے نوجوان کی نعش کو اپنی طویل میں لکر بالاکوٹ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کی جہاں پر نوجوان مقتول کی نعش کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا اور پوسٹ مارٹم رپورٹ حاصل ہونے کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف دففہ 302کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی نعش کو وارثان کے حوالے کردیا گیا جس کو گزشتہ رات آبائی علاقہ کے قبرستان میں نمازجنازہ کے بعد سپردخاک کردیا گیا ناران پولیس نے قتل ہونے والے مقتول کے نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کو عمل میں لانے کیلئے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارائی کا آغاز کردیا جلکھڈ سیریاں ناران میں نوجوان کے قتل کی تفصیل پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد سامنے آئے گئی