حویلیاں، پولیس کا ٹی ایم اے کے ہمراہ تجاوزات کیخلاف مشترکہ آپریشن
حویلیاں (نمائندہ شمال)ایس ایچ او آصف خان حویلیاں پولیس کی نگرانی میں ٹی ایم اے حویلیاں کا سخت ترین آپریشن بھاری پولیس نفری موجود تھے سڑکوں فٹ پاتھوں پرموجود قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن نالوں اورفٹ پاتھوں کو قبضہ مافیا سے آزاد کروا لیاگیاریڑھیاں تھڑے اورسامان ضبط کرلیاگیا شہریوں کی جانب سے ٹی ایم اے حویلیاں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عوامی شکایات پر ٹی ایم اے حویلیاں کی جانب سے عوامی مطالبہ پر شہر بھر کے اندر نالوں، فٹ پاتھوں اور سڑکوں پرموجود تجاوزات کے خلاف آپریشن ٹی ایم او حویلیاں عابد خان، ملک طفیل ملک وسیم اور دیگر سٹاف کی نگرانی میں آپریشن کیا گیاآپریشن کے دوران تھانہ حویلیاں کی بھاری نفری اورٹریفک پولیس کے حکام بھی ساتھ موجود تھے اس موقع ٹی ایم او حویلیاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ آپریشن ہر ہفتے سرپرائز طور پر ہوگا تھڑوں ریڑھی بانوں سے گزارش ہے کہ وہ روڈ اورفٹ پاتھوں کو کلیئر رکھیں بصورت دیگر ریڑھی اور تھڑے سامان سمیت ضبط کریں گے