دوسرے شہروں سے آئے پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کاروائی نہ ہوسکی
مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر+ڈسٹرکٹ نامہ نگار) مانسہرہ شہر سمیت گردونواح کے علاقوں میں دوسرے شہروں سے آئے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی نہ ھوسکی، بھیکاریوں کی جانب سے شہریوں کی تذلیل جاری، گلی محلوں سمیت سرکاری و نجی ہسپتالوں اور دفاتر سمیت ٹرانسپورٹ اڈووں پر بھی پیشہ وربھیکاریوں کی بھر مار اعلی حکام سے فوری کاروائی کا عوامی مطالبہ زور پکڑنے لگا، تفصیلات کے مطابق اس سلسلہ میں مانسہرہ کے شہریوں اور عوامی و سماجی حلقوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ مانسہرہ شہر سمیت گردونواح علاقوں میں دوسرے شہروں سے ائے پیشہ ور بھکاریوں نے جگہ جگہ اپنے قدم جما لیے ہیں، شہریوں و عوامی حلقوں کا یہ بھی کہنا ھے کہ شہر بازار سمیت گلی محلوں سرکاری ہسپتالوں مختلف پارکوں سمیت اڈوں میں ہر طرف بھیکاری ہی بیکاری نظر اتے ہیں، جن میں اکثریتی پیشہ ور بھیکاری زور زبردستی شہریوں اور تاجروں سے بھیک مانگتے ھیں جبکہ بھی نہ دینے والوں کو بدعائیں دیتے ھوئے انکی تذلیل کرتے ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں اور تاجروں کو ذہنی کرب میں مبتلا ہونا پڑ رہا ہے اس سلسلہ میں مانسہرہ کے شہریوں تاجربرادری و عوامی سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے شہر بازار و اردگرد پر موجود ایسے تمام پیشہ ور بھکاری جو کہ بھیک کی آڑ میں سادہ لو عوام کو لوٹ رہے ہیں کہ خلاف سخت کاروائی کا پرزور مطالبہ کیا ہے