The news is by your side.

ایبٹ آباد،پولیس اہلکاروں کو مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی ہدایت

0

ایبٹ آباد(سٹاف رپورٹر)ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کا 8 ویں محرم الحرام کے جلوس کی گزرگاہوں کا دورہ۔ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کا دیگر پولیس افسران کے ہمراہ نزر شاہ ہاؤس تا مرکزی امام بارگاہ کاکول 08 ویں محرم الحرام کی شب کو برآمد ہونے والے جلوس کی گزرگاہوں کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات افسران اور جوانوں کو ضروری ہدایات دی۔ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں تمام مشکوک افراد اور چیزوں پر کھڑی نظر رکھیں۔ جلوس کے روٹ پر لگائی گئی ناکہ بندیوں پر تعینات نفری کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بنا روٹ پاس کے کسی قسم کی گاڑی کو جلوس کی جانب نہ جانے دیں کسی قسم کی مشکوک گاڑی نظر آئے تو فورا اپنے ساتھ تعینات افسر کو اطلاع دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.