ایبٹ آباد(سٹاف رپورٹر)کھٹارہ اور ناکارہ بسوں کے ساتھ ساتھ ڈائیو کوریئر سروس کی بھی ناقص کارکردگی،کراچی سے آیا پارسل ایک ہفتے بعد بھی نہ پہنچ سکاڈائیو کوریئر سروس کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں کیونکہ کراچی سے بھیجا گیاایک پارسل ایک ہفتے گزر جانے کے باوجود اپنی منزل تک نہ پہنچ سکا۔صارفین نے اس ناقص سروس پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے اورکہا ہے کہ کمپنی کی لاپروائی سے ان کے اہم سامان تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں۔صارفین کا مطالبہ ہے کہ ڈائیوکوریئر سروس فوری طور پر اپنی سروس کو بہتر بنائے اور پارسل کی بروقت ترسیل کو یقینی بنائے۔صارفین نے ڈائیو بس سروس کے خلاف صارف عدالت سے بھی رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔