لاری اڈہ مانسہرہ ٹی ایم اے کے کرپٹ اہلکاروں کیلئے سونے کی چڑیا بن گیا

0

سانڈے سر(نمائندہ شمال) لاری اڈہ مانسہرہ ٹی ایم اے کیلئے سونے کی چڑیا بن چکی ہے عوامی حلقے ٹی ایم اے حکام کے منظور شدہ تھڑوں سے کئی گنا زائد تھڑے موجود ہیں جو کرپشن کا سبب بن رہے ہیں جس پر ضلعی انتظامیہ نے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے تفصیلات کے مطابق لاری اڈہ مانسہرہ میں ٹی ایم اے نے انت مچا رکھی ہے جہاں سے ٹی ایم اے سالانہ کروڑوں روپے وصول کرتی ہے جو کہ قومی خزانے کی مد میں وصول کیے جاتے ہیں لیکن اس کے علاوہ ٹی ایم اے اہلکاروں نے اپنی پیدا گیری کیلئے اور کئی طریقے اپنا رکھے ہیں جس میں منظور شدہ تھڑوں کے علاوہ سینکڑوں تھڑے لگوا رکھے ہیں جن سے حاصل کردہ رقومات قومی خزانے کی بجائے ٹی ایم اے اہلکاروں کی جیبوں میں جاتے ہین عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ لاری اڈہ میں تھڑوں کی بھرمار کی وجہ سے مسافروں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بالخصوص خواتین مسافروں کا گزرنا محال ہو چکا ہے عوایم حلقوں نے بتایا کہ ہم ایک عرصہ سے ضلعی انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ نے دانستہ چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.