عوامی فلاح و بہبود کیلئے تناول ویلفیئر آرگنیئزیشن کیساتھ فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں
کھلابٹ (قاضی نثار احمد تنولی) تناول ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام لکھالہ ایمبولینس لوئر تناول کی افتتاحی تقریب بڑے عظیم الشان جلسہ میں تبدیل حکومتی امداد کے بغیر پرائیویٹ سیکٹر میں منظم انداز سے آرگنائزیشن کو چلانے پر چیئرمین حاجی شکیل احمد تنولی اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں تناول کے اندر عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہم سب تناول ویلفیئر آرگنائزیشن کے ساتھ فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں ہم پر جو بھی زمہ داری سونپی جائے گی ہر ممکن نبھائیں گے لکھالہ لوئر تناول کے مقام پر ایمبولینس سروس فراہم کرنا تناول ویلفیئر آرگنائزیشن کا بہت بڑا تاریخی کارنامہ ہے جسے صدیوں تک یاد رکھا جائے گا تناول ویلفیئر آرگنائزیشن ہزارہ اور لاہور کے بعد بہت جلد کراچی اور پشاور میں بھی اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے گی ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی تحصیل چیئرمین اوگی نوابزادہ حسام صلاح الدین خان تنولی تناول ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین حاجی شکیل احمد تنولی پروگرام کے آرگنائزر قیصر آکاش تنولی کھلابٹ یونین آف جرنلسٹس ہری پور کے صدر قاضی نثار احمد خان تنولی افتخار خان تنولی ایڈووکیٹ وائس چیئرمین سید فیاض شاہ، گلزیب خان تنولی کوٹھیالہ لیاقت خان تنولی معروف سنگر اعظم ہزارہ طارق خواج تنولی ٹلہالہ سردار بہادر عباسی کلنجر سمیت خواتین و دیگر مقررین نے اپنے اپنے خیالات میں کیا انھوں نے کہ تناول ویلفیئر آرگنائزیشن نے ہزارہ کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس فراہم کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے جو کہ پوری ٹیم کی دن رات کی محنت اور عوام کے مکمل اعتماد کا اظہار و ثمر ہے جس پر تناول ویلفیئر آرگنائزیشن کی پوری ٹیم کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے مقررین نے کہا تناول ویلفیئر آرگنائزیشن ایمبولینس سروس کے ساتھ ساتھ شعبہ صحت پینے کا پانی شجر کاری حادثاتی شعبہ جات میں کام کر رہی ہے بہت جلد کھلورہ کے مقام پر ہزارہ کی سب سے بڑی ہسپتال کا قیام بھی عمل میں آئے گا مقررین نے تناول ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام لکھالہ ایمبولینس سروس کے آغاز اور گاڑی بطور عطیہ دینے پر علاقہ کی سماجی شخصیت قیصر آکاش تنولی شوکت خان تنولی اور ان کی پوری فیملی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور مبارکباد پیش کی تناول ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین حاجی شکیل احمد تنولی نے اپنی ذاتی طرف سے قرعہ اندازی کے ذریعے شرکاء جلسہ میں سے ایک خوش نصیب کو عمرے کا ٹکٹ کا اعلان کیا تناول ویلفیئر آرگنائزیشن کے اس پروقار افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر فدا محمد تنولی بیڑ ڈاکٹر بنارس خان تنولی کھلابٹ ساجد کریم تنولی کھلابٹ جمیل خان تنولی کھلابٹ حبیب الرحمن تنولی کھلابٹ اکبر خان تنولی کھلابٹ طارق اعوان کہنیاں یونس خان تنولی کراچی عرفات تنولی کٹنالی آفاق تنولی شیہزاد خان تنولی سرائے نعمت خان معروف صحافی شہزاد تنولی ہری پور صحافی ناصر امین ہری پور سمیت علاقہ لوہر تناول تحصیل شیروان کے بیشتر دیہات اور دور دراز علاقہ جات کے عوامی سماجی حلقوں معززین علاقہ تناول ویلفیئر آرگنائزیشن ایبٹ آباد مانسہرہ ہری پور راولپنڈی لاہور باڈیوں کے جملہ عہدے داران و ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے افتتاحی تقریب کو بڑے جلسہ عام میں تبدیل کر دیا تقریب کے اختتام پر پروگرام کے آرگنائزر قیصر آکاش تنولی شوکت خان تنولی و دیگر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی محبت خلوص کو سراہا۔