انجمن تاجران مانسہرہ انتخابات، تمام گروپوں کا اپنے امیدوار لانے کا اعلان

0

مانسہرہ(نامہ نگار)دس محرم الحرام کے بعد مرکزی انجمن تاجران سمیت پندرہ وارڈ کے الیکشن میں کاروان تاجراتحادگروپ الخدمت تاجرگروپ،تاجراتحاد گروپ، ینگ فرینڈ گروپ سمیت حق پریس گروپ نے تاجروں کے الیکشن میں مرکز سمیت پندرہ وارڈ میں الیکشن میں حصہ لینے کااعلان کردیاجس میں مانسہرہ کے تاجروں میں خوشی کی لہردوڑ گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزتاجروں کی کثیرتعداد میں تاجروں نے اپنے بیان میں کہاکہ محرم الحرام کے بعد مرکزسمیت پندرہ وارڈ میں الیکشن کااعلان کیاہواہے جس میں حق پرست گروپ،کارواں تاجرگروپ، الخدمت تاجرگروپ، ینگ ٹریڈگروپ سمیت دیگرگروپ سامنے آئے جوکہ باقاعدہ انجمن تاجران کے الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں اورالیکشن میں اپنے اپنے گروپ اترانے کاباقاعدہ اعلان کردیا جس سے تاجروں میں خوشی کی لہردوڑ گئی اورمانسہرہ کے تاجروں نے الیکشن میں حصہ لینے والوں کوخوش آمدیدکرتے ہیں اورنام نہادتاجرتنظیم کوکسی صورت نہیں جانتے نام نہادتاجرتنظیم جولیبرکورٹ کے صدربنے ہیں وہ بھی اخلاقی طورپرتاجروں کے مسئلے کااحترام کرکے باقاعدہ الیکشن میں حصہ لے کر تاجروں کے ووٹ کی طاقت سے منتخب ہوکرآئے اورتاجر ان کوتسلیم کریں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.