کرپٹ بیوروکریٹ اور کرپٹ اشرافیہ نے ملک کو کنگال کردیا ہے

0

ہری پور(نمائندہ خصوصی) بڑے احتجاج کی تیاریاں،ہری پور کی مختلف سرکاری اداروں کی تنظیموں کے صدر جنرل سیکرٹری نے کہا ہے کہ کرپٹ اشرافیہ نے ملک کا قرضہ اور آئی ایم ایف کے قسطیں ملازمین پر ادا کرنے منصوبہ بندی کی ہے۔کرپٹ اشرافیہ نے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد کیا اور ملازمین کو 30 فیصد ٹیکس لگاکر ملازمین کو زندہ درگور کردیا۔ٹیکس دینا ملک کی ترقی میں اھم کردار ھے۔کوئی ملک ٹیکسوں کے بغیر ترقی نہی کرسکتا۔افسوس تو اس بات پر ھے کہ ملک میں سرکاری ملازمین 380 ارب سالانہ ٹیکس دیتے ہیں اور ملک کے سرمایہ دار کارخانہ دار ملز مالکان سالانہ 75 ارب دیتے ھیں اور پھر بھی ھر بجٹ میں سرکاری ملازمین پر بھاری ٹیکس لگا لگا کر ذہنی مریض بن چکے ھیں۔کرپٹ بیوروکریٹ اور کرپٹ اشرافیہ نے ملک کو کنگال کردیا اور دیوالیہ ھونے کے قریب ھے۔سرکاری ملازمین کا پنشن کموٹیشن ختم کرکے ملازمین سے زندگی کا آخری سہارا بھی چھین لیا۔انہوں نے دھمکی دی کہ حکومت اپنے کالے قوانین جو اسمبلی سے پاس کیا ھے۔ان کو فوری طور پر واپس لیا جائے ورنہ 27 جولائی کو ملک بھر میں اختجاجی مظاہروں کا اعلان کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.