ہریپور، مسائل کا حل نکالنے کیلئے 20رکنی کمیٹی تشکیل دی جائیگی، کمشنر

0

ہریپور(بیورو رپورٹ)کمشنر ہزارہ اور ڈی آئی جی ہزارہ کا دورہ ہری پور،علما اکرام،اہل تشیع اکابرین اور امن کمیٹی ممبران و عہدیداران سے ملاقات۔کمشنر ہزارہ سہید ظہیر السلام اور ڈی ائی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے ہری پورکاہنگامی بنیادوں پر دورہ،مختلف مسالک کے علماء اکرام،اہل تشیع اکابرین اور امن کمیٹی ممبران سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد،ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر،ایس پی سپیشل برانچ ہزارہ ریجن خبیر خان اوردیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ شاہ محمد میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔مختلف مسالک کے علماء اکرام،اہل تشیع اکابرین اورامن کمیٹی کے ممبران نے اپنے درپیش مسائل کے حوالے آگاہ کیا۔آج پیش آنے والی افسوسناک واقع پر افسوس کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر ہری پور،ڈی پی او ہری پور کے ساتھ ساتھ دیگر ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کے کردار کو سراہا۔کمشنر ہزارہ اورڈی آئی جی ہزارہ نے شرکاء میٹنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ صبر و استقامت کا درس دیتا ہے۔ضلع ہری پور امن کا گہورہ ہے کسی کو بھی امن و امان کی صورت حال کو خراب کرنے کی اجازت نھی دیں گے۔سب کو مل کر ضلع کے امن و امان کو بحال رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بہترین حکمت عملی سے حالات کو کنٹرول کیا گیا ہے۔علماء اکرام اور اہل تشیع اکابرین پر مشعمل 20 رکنی کمیٹی تشکیل جارہی جس کا مقصد افعام و تعفہم سے ساتھ مسائل کا حال نکالنا ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کے رونما ہونے سے بچاجاسکے۔علما اکرام،اہل تشیع اکابرین اور امن کمیٹی ممبران نے اپنی طرف سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی اور معاملہ کو باہمی مشاورت سے مل کر حل کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی

Leave A Reply

Your email address will not be published.