مسلم لیگ ن حکومت معاشی ترقی کیلئے کرداراداکررہی ہے، شائستہ جدون
ہری پور(بیورو رپورٹ)مسلم لیگ ن کی ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شاستہ جدون نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلہ ملکی ترقی و خوشحالی کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے مخالفین کو ایک آنکھ نہیں بھا رہی ن لیگ کی حکومت پاکستانی معیشت کو مستحکم بنانے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کیلئے بیرون ممالک سے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کر چکی ہے سعودی عرب چین سمیت دیگر ممالک پاکستان میں سرمایہ کرنا چاہتے ہیں بہت سے معاہدے بھی ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی ایم این اے ڈاکٹر شاہستہ جدون نے گزشتہ جمعہ کو اضافی مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہری پور پریس کلب میں مسلم لیگ ن مقامی کارکنان کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی فنانس سیکرٹری قاضی سعید ضلعی صدر صاحبزادہ حامد شاہ صوبائی نابب صدر سجاد بگڑا سیٹھ نوید اصغر محمد علی عثمان سواتی،شہباز خان اور دیگر مقامی پارٹی راہنما بھی موجود تھے ڈاکٹر شاہستہ جدون نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے سیاسی استحکام اشد ضروری ہے اس فیصلے سے ملک میں ایک بار سیاسی عدم استحکام پیدا ہو گیا ہے معاشی ترقی کا پہیہ رک جائے گا انھوں نے عدالتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور سیاسی استحکام کے خلاف ہے جس سے جمہوریت کو بھی نقصان پہنچے گا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ہری پور پریس کلب کے باہر زبردست احتجاج کیا اور آئین کا قتل نامنظور کے نعرے لگائے گئے اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر صاحبزادہ حامد شاہ صوبائی فنانس سیکرٹری قاضی سعید اور صوبائی نابب صدر سجاد بگڑا اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف جو سپریم کورٹ میں پٹیشنر ہی نہیں تھی اسے مخصوص نشستیں دے دینے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے اس سے انصاف اور آئین کا قتل ہوا ہے ملک کو دانستہ طور پر ایک نئے بحران کی جانب دھکیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اگر کوئی راہنما بحران سے نکال سکتا ہے تو اس کا نام میاں نوازشریف ہے جنہوں نے اس سے پہلے بھی ملک کو دہشت گردی لوڈشیڈنگ اور دیگر قومی مسائل سے نکالا ہے