The news is by your side.

ہزارہ الیکٹرک کمپنی بھی نجکاری کی فہرست میں شامل

0

ہری پور(بیورورپورٹ) ہزارہ الیکٹرک کمپنی کی بھی نجکاری کی فہرست میں شا مل تفصیلات کے مطابق طویل جدوجہد کے بعد بننے والی ہزارہ الیکٹر ک کمپنی کو بھی نجی شعبے کے حوالے کرنے کی تیاریاں مکمل بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری3مرحلوں میں کی جائیگی،پلان وزیراعظم کوپیش وزارت توانائی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے معاملے پر وزیراعظم کو پلان پیش کر دیا۔ ذرائع کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری تین مرحلوں میں کی جائے گی، سب سے پہلے نجکاری کمیشن ٹرانزیکشن ایڈوائزر کی خدمات حاصل کرے گا، مشیر تقسیم کار کمپنیوں کی پالیسی اور ریگولیٹری امور کو دیکھے گا۔ فیزون آئیسکو، گیپکو اور فیسکو کی مکمل نجکاری کی پیشکش کرے گا، فیزیٹو میں لیسکو، میپکو اور ہزارہ الیکٹرک کمپنی کی نجکاری ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیسکو، حیسکو اور سیپکو کو ایک طویل المدتی رعایتی معاہدے کے تحت نوازا جائے گا جبکہ ٹیسکو اور سیسکو کو حکومت اپنے پاس رکھے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.