The news is by your side.

ایبٹ آباد، بغیر ہیلمٹ و کمسن موٹرسائیکل سواروں کیخلاف آپریشن جاری

0

ایبٹ آباد(سٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کا بنا ہیلمنٹ کمسن موٹر سائیکل سواروں اور غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری۔سیکڑوں بنا نمبر ون ویلنگ کرنے والوں کے موٹر سائیکل بند تھانہ جات کر دیے گئے۔ کمسن اور بنا ہیلمنٹ موٹر سائیکل سواروں کے والدین یا سربراہ سے دوبارہ غلطی نہ کرنے کی بیان حلفی لے کر موٹر سائیکل حوالہ کیے جائیں۔ایس ایس پی ٹریفک غیر رجسٹرڈ اور بنا نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کو اس وقت تک نہ چھوڑا جائے جب تک ان کو رجسٹرڈ نہ کیا جائے۔ طارق محمود خان ون ویلنگ جیسے خونی کھیل کھیلنے والوں کو کسی صورت معافی نہیں ان کے موٹر سائیکل بند کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیں۔طارق محمود خان، ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے جاری مہم کے حوالے سے گزشتہ ہفتہ کے دوران 2787 بنا ہیلمنٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف، 568 کمسن موٹر سائیکل سائیکلوں کے خلاف، 291 غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور 30 ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.