The news is by your side.

مانسہرہ کے علاقہ بھیرکنڈ میں چند روز قبل جیل سے رہا ہونیوالا نوجوان قتل

0

کھلابازار(نمائندہ شمال)مانسہرہ کے علاقے بھیرکنڈ میرا سے نوجوان کی قتل شدہ نعش برآمد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق بروز اتوار کی رات تھانہ خاکی کی حدود بھیرکنڈ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محرم شاہ شنکیاری روڈ مانسہرہ کارپارکنگ والے کے جواں سالہ بیٹے مزمل شاہ ولد محرم شاہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاجس کی نعش اپنے ہی کیری ڈبہ میں بڑی ہوئی برآمد ہوئی تھانہ خاکی پولیس کو واقع کی اطلاع ملنے کے بعد قتل شدہ نعش کو اپنی طویل میں لیکر کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کی جہاں پر نعش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل ہونے کے پولیس نے دففہ 302کے تحت قتل کا مقدمہ درج کیا اور نعش وارثان کے حوالے کردی گئی ذرائع کے مطابق مقتول چند ہی روز قبل جیل سے 302کے مقدمے میں رہا ہوکر آیا تھا اور فائرنگ سے قتل کردیا گیامقتول کو گزشتہ روز آبائی علاقہ میں نمازجنازہ کے بعد سپردخاک کردیا گیاپولیس نے قتل کیس کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری مقتول مزمل شاہ کے والد محرم شاہ کی رپورٹ پر خاکی پولیس مقدمہ درج کرکے باقاعدہ گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.