The news is by your side.

ایبٹ آباد، انتظامیہ کی غفلت، سرکاری محکموں کی گاڑیوں کا بے دریغ استعمال

0

ایبٹ آ باد(کرائم رپورٹر) ایبٹ آ بادانتظامیہ کی غفلت مختلف سرکاری محکموں کی گاڑیوں کا بے دریغ استعمال قومی خزانے پٹرول گیس ڈیزل کی مدمیں ماہانہ کڑوڑوں کانقصان ہونے لگا دفتری اوقات کار کے بعدشہر کی اہم شاہراؤں پر سرعام سرکاری گاڑیاں اورافسران اپنی فیملیوں کے ہمراہ سیرسپاٹوں میں مصروف ہوجاتے ہیں گزشتہ روز درجن سے زائد سرکاری گاڑیاں ہرنومری نتھیاگلی کی سڑکوں پر گشت کرتی دیکھائی گئیں اس ضمن میں مبینہ زرائع نے روزنامہ شمال کے معروف کالم نگاروقاص باکسرکوبتایاکہ ایبٹ آباد شہرمیں سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے اکثر گاڑیاں افسران کے بیٹے اور عزیز و اقارب استعمال کر رہے ہیں جن کے ایندھن اور مرمت پر حکومت کو ماہانہ کڑوڑوں روپے ادا کرنے پڑتے ہیں دوسری جانب اکثر ایسے ملازمین بھی سرکاری گاڑیوں سے محفوظ ہو رہے ہیں جو گریڈ کے لحاظ سے سرکاری گاڑی استعمال نہیں کر سکتے ہیں مختلف تفریحی مقامات پر ہفتہ وار تعطیل کے دوران بھی سرکاری گاڑیوں کی بھرمار نظر آتی ہے نئے ماڈل کے گاڑیوں کے بے دردی سے استعمال کے باعث وہ کھٹارہ بن گئی ہیں ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ متعدد افسران جن کے پاس سرکاری گاڑیاں ہیں وہ فیول اور گاڑیاں استعمال کرنے کے باوجود ماہانہ تنخواہ میں الاؤنس بھی لے رہے ہیں ایک اعلی سرکاری افسر نے بتایا کہ سرکاری گاڑی رولز کے مطابق صرف دفتری کام کے لیئے استعمال کی جا سکتی ہے وہ بھی گریڈ 17اوراس سے اوپر کے افسران استعمال کرسکتے ہیں جبکہ دفتری اوقات کے بعد گاڑی دفتر سے باہر نہیں لے جا جاسکتی جبکہ کئی سیاسی جماعتوں کے عہدیداربھی سرکاری گاڑیوں سے مستفید ہورہیں ہیں ۔عوامی حلقو ں نے چیف سیکرٹری سے اپیل کی کہ وہ سرکاری گاڑیوں کے بے دریغ استعمال کرنیوالے عناصر کے خلاف کارروائی کر کے قومی خزانے کوماہانہ کڑوڑوں کا ٹیکہ لگانے والوں سے نجات دلائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.