ہری پور (بیورورپورٹ)گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ڈیرہ شہر و گردونواح میں ناقص و غیر معیاری اور مضر صحت مشروبات، گولے، آئس کریم، قلفیاں اور گنے کا رس سڑکوں کے اردگرد فروخت کرنے والوں نے ریڑھیاں لگا لیں، صفائی کے ناقص انتظامات کیوجہ سے بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ،ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چپ سادھ لی، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی چھوٹی بڑی سڑکوں اورگلی محلوں کی سڑکوں پر سرعام آئس کریم، گنے کا رس،آلو بخارے کا شربت، لیمن سوڈا، دودھ سوڈا، گولے، قلفیاں فروخت ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ انتہائی باوثوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان اشیاء کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان ناقص و غیر معیاری اور مضر صحت ہوتا ہے، بچے چھوٹے بڑے ان چیزوں کو استعمال کرکے بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں یہ مشربات فروخت کرنے والے افراد بغیر کسی روک ٹوک کے دیدہ دلیری کے ساتھ سرعام ناقص و مضر صحت مشروبات کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں، مگر انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں، متعلقہ محکموں کے ذمہ داران آگاہی ہونے کے باوجود آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں، جس کیوجہ سے بیماریاں پھیلنے سے شہری ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں، شہر یوں نے ڈی جی خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔