The news is by your side.

ہریپور،انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی محرم کے جلوس کے دوران تصادم،پتھراؤ،فائرنگ درجن بھر افراد زخمی

0

ہریپور (نامہ نگار) ہریپور انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث شہر سے ملحقہ جی ٹی روڈموضع شاہ محمد میں سنی شیعہ تنازعہ نے آخر کار سر اٹھا لیا تفصیلات کے مطابق 7محرم کو شاہ محمد ہریپور کے مقام پر اہل تشیع اور سنی فرقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان توں تکرار ہوئی اور معاملہ پتھراؤ اور فائرنگ تک جا پہنچا اس سلسلہ میں بعض واقف حال حلقوں کے مطابق 7محرم کو گذشتہ سال بھی اہل تشیع اور سنی فرقہ کے درمیان بغیر اجازت جلوس روٹ،گلیوں راستوں کی بندش، آمدورفت میں تعطل جیسے معاملات کے سبب ضلعی انتظامیہ اور ڈویژنل انتظامیہ کے نوٹس میں لایا گیا اور بہترین حکمت عملی سے گذشتہ سال ان حالات کو بگڑنے سے بچایا گیا،عوامی حلقوں کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہریپور اور ڈی پی او ہریپور ایک تجربہ کار اور معاملہ فہم آفیسر ہیں لیکن ایک جونیئر جانبدار اور ناتجربہ کار آفیسر کی من مانی کی وجہ سے موضع شاہ محمد میں شیعہ سنی تنازعہ نے سر اٹھایا جس کی زد میں آکر 12افراد زخمی ہوئے۔ان حلقوں کے مطابق مذکورہ سیٹ پر ڈپٹی کمشنر کسی سینئر اور تجربہ کار آفیسر کو زمہ داری سونپیں بصورت دیگر مذکورہ آفیسر کی ناتجربہ کاری اور موجودگی ہریپور کی پر امن فضاء کو خراب کر سکتی ہے ادھر موضع شاہ محمد ہریپور کے سیاسی سماجی و مذہبی حلقوں اور اہل تشیع حضرات نے اپنا اپنا موقف درست اور ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کی ہے واضع ہو کہ ہر سال ضلع ہریپور میں محرم کے مہینہ میں پر امن اورضابطہ اخلاق کے ساتھ ماتمی جلوس نکالے جاتے ہیں جس کے لیے محرم سے قبل امن کمیٹیاں قائم کی جاتی ہیں جن میں پیش کی گئی سفارشات پر غور و غوض کے بعد جلوس کے روٹس اور سیکورٹی انتظامات کو عملی جامہ پہنایا جاتا ہے عوامی حلقوں کے مطابق موضع شاہ محمد کے تنازعہ اور حساسیت کا اندازہ انتظامیہ کے علم میں ہونے کے باوجود ایسے واقع کا رونما ہونا اسسٹنٹ کمشنر ہریپور کی ناتجربہ کاری کا منہ بولتا ثبوت ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.