مانسہرہ (کورٹس رپورٹر)عمران خان اوربشریٰ بی بی رہائی کے بعد گرفتارنیب نے اتوارچھٹی کے روزاڈیالہ جیل میں عمران خان اوربشریٰ بی بی کا احتساب عدالت سے توشہ خانہ ریفرنس میں آٹھ آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیااحتساب عدالت کے جج نے دونوں کو بیس جولائی کوپیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روزعمران خان اوربشریٰ بی بی عدت کیس سے بری ہوگئے تھے عدالت نے دونوں کورہاکرنے کے احکامات جاری کئے عمران خان اوربشریٰ بی بی کورہاہونے پراڈیالہ جیل کے باہر استقبال کیلئے پارٹی کے جنرل سیکرٹری عمرایوب،اعظم خان سواتی سمیت بڑی تعداد میں پارٹی رہنما اورکارکن موجود تھے تاہم رات گئے نیب نے اڈیالہ جیل میں جاکرعمران خان اوربشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ریفرنس میں نئی گرفتاری ڈال دی عمران خان اوربشریٰ بی بی کوجیل کے اندراتوارکے روزاحتساب عدالت نے نیب کی جانب سے ایک ماہ کے ریمانڈ کی درخواست ردکرتے ہوئے آٹھ آٹھ روزہ ریمانڈے دے دیا