باغ کرسچن ہسپتال کے بدکردار ڈاکٹر کی وجہ سے پیدا ہونے والی کشیدگی عمائدین علاقہ نے ہسپتال انتظامیہ سے اپنے مطالبات منواتے ہوئے ختم کر دی بروز جمعرات گیارہ جولائی کو باغ کرسچن ہسپتال قلندر آباد میں ڈاکٹر حاشر کی جانب سے ایک مریضہ کے ساتھ نازیبا حرکات کیں جسے بارہ جولائی کے روزنامہ شمال میں شائع کیا گیا علاقہ کی عوام میں اس بدکردار ڈاکٹر کے خلاف سخت غم وغصہ پایا گیا جس پر گزشتہ روز علمائے کرام مولانا ضیاء الرحمان فاروقی کی سربراہی میں ایک گرینڈ جرگہ ہوا اور باغ کرسچن ہسپتال کے ایم ڈی سمیت دوسری انتظامیہ نے بھی شرکت کی اور گرینڈ جرگہ کے تمام مطالبات پورا کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے بدکردار ڈاکٹر حاشر کو تاحیات قلندر آباد ہسپتال سے فارغ کر دیا۔