محرم الحرام، مانسہرہ ایبٹ آباد و ہریپور میں افغانیوں کا داخلہ بند
مانسہرہ (کورٹس رپورٹر) مانسہرہ ایبٹ آباد اور ہریپور کی سیکورٹی ہائی الرٹ کل نویں محرم اور پرسوں دسویں محرم الحرام کو تینوں شہروں میں افغانیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے جبکہ مخصوص علاقوں میں کل موبائل سروس جزوی جبکہ یوم عاشورہ کے دن موبائل سروس مکمل طور پر بند رہے گی محرم الحرام کے آخری دو دنوں کیلئے پولیس محکمہ صحت ٹی ایم ایز سمیت دیگر تمام ذمہ دار محکموں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ہزارہ بھر میں امن وامان کیلئے انتظامیہ تمام مسالک کے علماء کرام تاجروں وکلاء صحافیوں اور سول سوسائٹی نے کردار ادا کرنے کا فیصلہ کر دیا ہے جبکہ ہزارہ کے تینوں اضلاع کے داخلی خارجی راستوں کی چیکنگ بھی سخت کر دی گئی ہے سیکورٹی اداروں نے ماتمی جلوسوں اور مجالس کی سیکورٹی فل پروف کر دی ہے۔